ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : درخت گرنے سے بائک سوار کی موت کے بعد سڑک کنارے موجود خطرہ بنے ہوئے درخت کاٹے گئے 

کارکلا : درخت گرنے سے بائک سوار کی موت کے بعد سڑک کنارے موجود خطرہ بنے ہوئے درخت کاٹے گئے 

Sat, 08 Jul 2023 14:02:30    S.O. News Service

کارکلا ، 8 / جولائی (ایس او نیوز) ایک دن قبل بیلمان مارکیٹ پڈوبیدری کے پاس اچانک درخت گرنے سے پروین (35 سال) نامی بائک سوار کی موت واقع ہوئی تھی ۔ اس پس منظر میں محکمہ جنگلات نے سڑک کنارے موجود پرانے اور خطرہ بنے ہوئے کئی درخت کاٹ کر ہٹا دئے ۔
    
خیال رہے کہ پروین کے اوپر درخت گرنے کا پورا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا تھا ، جس میں پروین سے ذرا سی دوری پر دوڑ رہا آٹو رکشہ ایک دوسرا بائک سوار بھی نظر آ رہا ہے ، جس میں موجود افراد بال بال بچ گئے مگر پروین درخت کے نیچے دب گیا ۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں دم توڑ دیا ۔ 
    
درخت گرنے سے سڑک کنارے پارک کیا گیا ایک اسکوٹر چور چور ہوگیا ۔ آس پاس کی کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ مقامی لوگوں کی مدد سے سڑک پر گرے درخت کو ہٹانے کا کام انجام دیا گیا ۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات نے احتیاطاً آس پاس سڑک پر موجود دیگر درخت  بھی کٹوا دئے ۔ 


Share: